اوکاڑہ یونیورسٹی کے قریب طلبہ کیلئے حفاظتی اقدامات کا فیصلہ

 اوکاڑہ یونیورسٹی کے قریب طلبہ کیلئے حفاظتی اقدامات کا فیصلہ

لاہور(کرائم رپورٹر)قومی شاہراہ پر یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے قریب بس حادثے پرموٹروے پولیس نے طلبہ کی محفوظ آمدورفت یقینی بنانے کیلئے اہم حفاظتی اقدامات کا فیصلہ کرلیا۔

 اوکاڑہ یونیورسٹی کے قریب خصوصی سپیڈ چیکنگ کیمرے نصب کیے جائینگے ،یونیورسٹی زون میں گاڑیوں کی رفتار مانیٹرکی جائیگی۔ طلبہ کے پک اینڈ ڈراپ اوقات میں موٹروے پولیس کی پٹرولنگ موبائلز موجود رہیں گی۔ پٹرولنگ میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔ سیکٹر کمانڈر موٹروے پولیس عاطف شہزاد نے حادثے میں جاں بحق طالبعلم کے گھر جا کر اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ بعدازاں وائس چانسلر اوکاڑہ یونیورسٹی سے بھی ملاقات کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...