20 کروڑ لاگت سے لائبریری آن ویل پروگرام کا آغاز

20 کروڑ لاگت سے لائبریری آن ویل پروگرام کا آغاز

لائبریری آن ویل لاہور میں آئوٹ آف سکول بچوں تک پہنچ کر تعلیم فراہم کرینگی

لاہور(این این آئی)لاہور میں 20کروڑ روپے لاگت سے لائبریری آن ویل پروگرام شروع کردیا گیا جس کیلئے 55الیکٹرک رکشے خریدے گئے ہیں۔پروگرام کے تحت لاہور کی 5تحصیلوں میں 11،11لائبریری آن ویل آئوٹ آف سکول بچوں تک پہنچ کر انہیں تعلیم فراہم کریں گی ۔لائبریری آن ویل کا چارجنگ سنٹر پائلٹ سکول میں بنایا جائے گا، جہاں چارجنگ کے بعد روزانہ لائبریری آن ویل مختلف تحصیلوں میں جائینگی۔تمام لائبریریوں میں 20،20ٹیب اور ایک ایل ای ڈی نصب کی جائیگی۔ لائبریری میں کتابیں موجود نہیں ہونگی بلکہ ٹیب کے ذریعے ای بکس دی جائینگی۔ایجوکیشن اتھارٹی لائبریری آن ویل کو آپریشنل کرنے کے تمام اخراجات برداشت کرے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...