کرپشن ، جعلسازی : ایف آئی اے ملازم سمیت دو ملزم گرفتار
جعلی مصنوعات بیچنے والاملزم شاہ عالم مارکیٹ سے دھرلیاگیا، پروڈکٹس برآمد اہلکار امیگریشن ڈیوٹی کے دوران غیر قانونی سہولت کاری ،رشوت وصولی پرپکڑ اگیا
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے )ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن سرکل کی کارروائیاں، ایف آئی اے ملازم سمیت دو ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا۔ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے شاہ عالم مارکیٹ سے معروف رجسٹرڈ کمپنی کی جعلی مصنوعات کی فروخت پر ملزم گرفتار کرلیا جسکی شناخت اکرام کے نام سے ہوئی ، ملزم سے بھاری تعداد میں کمپنی کی جعلی پروڈکٹس برآمد ہوئیں ،ملزم بغیر اجازت رجسٹرڈ کمپنی کی مصنوعات تیار اور فروخت کرنے میں ملوث پایا گیا۔
دوسری کارروائی ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور نے کرپٹ عناصر کیخلاف کی ، ایف آئی اے کے 2 اہلکاروں پر مقدمہ درج، ایک گرفتار کرلیا گیا ۔امیگریشن ڈیوٹی کے دوران غیر قانونی سہولت کاری اور رشوت وصولی پر ملزموں کیخلاف انکوائری جاری تھی ،ملزم مسافروں سے رقوم وصولی میں ملوث پائے گئے ۔ایف آئی اے نے ایک اہلکار کو گرفتار کر لیا، دوسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments