مانگا روڈ پر چھاپہ، آلائشوں سے تیار 700 لٹر آئل برآمد
16ٹن آلائشیں ،19ڈرم بھیڑ کی کھال ، اون بھی ضبط، رینڈرنگ یونٹ سیل
لاہور(اپنے سٹی رپورٹرسے)ڈی جی فوڈ اتھارٹی منصور احمد نے مانگا روڈ روہی نالے پر واقع رینڈرنگ یونٹ پر چھاپہ مار کر 16ٹن جانوروں کی انتڑیاں،مختلف اعضا ،آلائشوں اور ہڈیوں سے تیار 700لٹر آئل اور19ڈرم بھیڑ کی کھال،اون برآمد کر کے یونٹ کوسیل کر دیا ۔ ڈی جی نے بتایا کہ جانوروں کی انتڑیوں اور آلائشوں سے آئل تیار کرنے پر کارروائی کی گئی، رہائشی علاقے میں چھپ کر آلائشوں سے آئل تیار کیا جا رہا تھا ، یونٹ کے پاس فیٹ رینڈرنگ اور جانوروں کے اندرونی اعضا کی پروسیسنگ کا لائسنس موجود نہ تھا، پروسیسنگ، ویسٹ مینجمنٹ اور ٹریس ایبلٹی سے متعلق ضروری ریکارڈ بھی موجود نہ تھا، آلائشوں، چربی اور جانوروں کے اعضا کے ڈھیر، گندے بدبودار ماحول میں آئل تیار کیا جا رہا تھا، یونٹ میں پروڈکشن اور سپلائی پر پابندی عائد کر دی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments