لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام فیز ٹو کے منصوبوں کی جانچ شروع

لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام فیز ٹو کے منصوبوں کی جانچ شروع

اپروول کا حوالہ، کام شروع ہونیکی تاریخ سمیت تکمیل کی مقررہ تاریخ فراہم کرنا ہوگی ہر منصوبے کا نام اور ورک آرڈر کی تفصیلات طلب،ڈی جی واسا جائزہ لیں گے

لاہور(سٹاف رپورٹر سے )وزیر ہاؤسنگ کی ہدایات پر واسا پنجاب نے لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام فیز ٹو کے منصوبوں کی جانچ کا عمل شروع کر دیا، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آپریشنز پی واسا کو فزیکل اور مالی پیشرفت کا جائزہ لینے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔واسا لاہور ایل ڈی پی فیز ٹو کا ایگزیکیوٹنگ ادارہ ہے ، جس سے تمام سکیموں کی تفصیلات تین ورکنگ ڈیز میں طلب کی گئی ہیں۔

مراسلے کے مطابق ہر منصوبے کا نام اور ورک آرڈر ٹائٹل پی سی ون کے مطابق، ایڈمنسٹریٹو اپروول کا حوالہ، کنٹریکٹر یا کنٹریکٹنگ فرم کا نام، ایوارڈ اور کام شروع ہونے کی تاریخ سمیت تکمیل کی مقررہ تاریخ فراہم کرنا ہوگی۔مالی ریکارڈ میں اصل ورک آرڈر کی رقم، اب تک کیے گئے کام کی مجموعی مالیت، اصل دائرہ کار سے زائد یا اضافی کام کی لاگت اور مالی فرق کی شرح شامل ہوگی۔ منصوبوں کی گلی وار تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں، جس میں لائن کی لمبائی، پائپ کے قطر اور ہر گلی میں کام کی تکمیل کا فیصد شامل ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...