ریلوے:گھرخالی کرنے کے نوٹسز کیخلا ف احتجاجی مظاہرہ

ریلوے:گھرخالی کرنے کے نوٹسز کیخلا ف احتجاجی مظاہرہ

مکینوں نے جی ایم آفس کے سامنے دھرنا بھی دیا، سی ای او نوٹس لیں :مظاہرین

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے )ریلوے لاہور ڈویژن میں عرصہ دراز سے الاٹ شدہ گھروں میں مقیم رہائشی ملازمین کو گھر خالی کرنے کے لینڈ ڈیپارٹمنٹ نے نوٹسز بھجوادیئے ۔ ریلوے لاہور ڈویژن کے الاٹی ملازمین نے اپنی فیملیز کے ساتھ جنرل منیجر ریلوے ہیڈ کوارٹرز آفس کے باہر احتجاجی دھرنا دیا، ریلوے ملازمین کے بچے ، خواتین اور بزرگ بھی احتجاج میں شریک ہوئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور ڈویژن پراپرٹی لینڈ کا عملہ کئی کئی سالوں سے محکمہ کین جانب سے قانونی طور پر الاٹ شدہ ملازمین کو گھر خالی کرنے کے بلاجواز نوٹس بھجوادیئے ۔کئی سالوں سے تنخواہ سے الاٹ شدہ گھروں کے رینٹ کی ہر ماہ تنخواہ سے کٹوتی ہوتی ہے ، باوجود اسکے تنگ کیا جا رہا ہے ، ریلوے لاہور ڈویژن شعبہ پراپرٹی کو الاٹ شدہ گھروں کے اصل لیٹرز بھی دکھائے ہیں ،باوجود اسکے گھر خالی کرنے کا کہا جا رہا ہے ۔ اس پریشانی کے حالات میں ٹرین آپریشن جاری رکھے ڈیوٹی سر انجام دیں یا دفاتر کے چکر لگائیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر ریلوے اور سی ای او نوٹس لیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...