محکمہ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن کے 6553ملازمین سرپلس قرار
سرپلس پول کے ملازمین کو عارضی طور پر مختلف انتظامی محکموں کے سپرد کیاجائیگا
لاہور (ہیلتھ رپورٹر )محکمہ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن کی تنظیم نو کے بعد پنجاب حکومت نے بڑا انتظامی فیصلہ کرتے ہوئے محکمے کے 6 ہزار 553 ملازمین کو سرپلس قرار دے دیا۔محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پاپولیشن ویلفیئر، ڈائریکٹوریٹ آف پروڈکشن اینڈ پرنٹنگ لاہور اور 36 اضلاع کے فیلڈ سٹاف سمیت مجموعی طور پر 6,553 ملازمین کو سرپلس پول میں شامل کر دیا گیا ہے ۔سرکاری مراسلہ تمام ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ارسال کر دیا گیا ہے ، جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سرپلس پول کے ملازمین کو عارضی طور پر مختلف انتظامی محکموں، اٹیچڈ ڈیپارٹمنٹس اور فیلڈ دفاتر کے سپرد کیا جائے گا۔محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے وضاحت کی ہے کہ یہ تعیناتی خالصتاً عارضی اور سٹاپ گیپ انتظام ہوگا۔ عارضی تعیناتی کے دوران ملازمین کے تمام سروس معاملات ایس اینڈ جی اے ڈی سرپلس پول ہی دیکھے گا اور ان کی تنخواہیں بھی تاحکم ثانی سرپلس پول سے ہی ادا ہوں گی۔نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ عارضی تعیناتی سے کسی بھی ملازم کا مستقل ہونے کا کوئی حق نہیں بنے گا اور جس محکمے کو ملازم کی ضرورت نہ رہی وہ اسے دوبارہ سرپلس پول میں واپس بھیجنے کا پابند ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments