ڈی ای او سیکنڈری انورجاوید معطل
لاہور(خبر نگار)محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے لاہور ایجوکیشن اتھارٹی کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری انور جاوید کو معطل کر دیا۔
انکی معطلی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 19میں تعینات ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری لاہور انور جاوید کو پیڈا ایکٹ 2006 کے سیکشن 6 کے تحت فوری طور پر معطل کیا گیا ہے ۔ معطلی کے بعد انہیں عہدے سے فارغ کرتے ہوئے محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب میں فوری رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments