ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں ریکارڈ 34فیصد اضافہ
لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں ریکارڈ 34 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔
ترجمان کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں کے دوران صوبہ بھر میں 3 لاکھ 24 ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے ، جبکہ لاہور ٹریفک پولیس نے60ہزار سے زائد لائسنس جاری کیے اس عرصے میں صوبہ بھر میں ایک لاکھ 49 ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ ڈرائیونگ لائسنس بنوائے ، جبکہ 75 ہزار سے زائد شہریوں کو ریگولر ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے ۔ ایک لاکھ سے زائد شہریوں نے لرننگ، ریگولر اور انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کرائی، جبکہ ایک ہزار سے زائد شہریوں کو گم شدہ لائسنس دوبارہ جاری کیے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments