پنجاب بھر کی سول و سیشن عدالتوں کے اوقات کار تبدیل

پنجاب بھر کی سول و سیشن  عدالتوں کے اوقات کار تبدیل

لاہور( کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر کی سول و سیشن عدالتوں کے اوقات کار تبدیل کر دیے ۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئے اوقات کار یکم نومبر 2026 سے 31 مارچ 2027 تک نافذ العمل ہوں گے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیر سے جمعرات اور ہفتے کے روز پنجاب بھر کی سول و سیشن عدالتیں صبح 9 بجے سے دوپہر ایک بجے تک کام کریں گی، جبکہ دوپہر ایک بجے سے ڈیڑھ بجے تک نماز اور کھانے کا وقفہ ہوگا۔جمعہ کے روز عدالتوں کے اوقات صبح 9 بجے سے دوپہر ایک بجے تک مقرر کیے گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...