ملازمین کو مستقل نہ کرنے کی درخواستوں پر سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی طلب

 ملازمین کو مستقل نہ کرنے کی درخواستوں  پر سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی طلب

لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے مختلف سرکاری محکموں کے ملازمین کو مستقل نہ کرنے سے متعلق درخواستوں پر سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

 درخواست گزاروں کا مؤقف ہے کہ وہ پندرہ سے بیس سال سے سرکاری محکموں میں فرائض انجام دے رہے ہیں، لیکن 2021 کی پالیسی کے باوجود انہیں مستقل نہیں کیا جا رہا۔لاہور ہائیکورٹ میں محکمہ صحت، محکمہ تعلیم اور میونسپل کمیٹی چنیوٹ کے ملازمین کی مستقلی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ جسٹس خالد اسحاق نے درخواستوں پر سماعت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...