میڈیکل کالجز سے افغان طلبہ کونکالنے سے روکنے کے حکم امتناعی میں توسیع
لاہور( کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے میڈیکل کالجز سے افغان طلبہ و طالبات کو نکالنے سے روکنے کے حکم امتناعی میں توسیع کر دی۔
عدالت نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے وکیل کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ میں افغان میڈیکل طلبہ و طالبات کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ جسٹس خالد اسحاق نے کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے وکیل نے مزید تیاری کے لیے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی، جسے عدالت نے منظور کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments