معروف رجسٹرڈ کمپنی کی جعلی مصنوعات کی فروخت پر ملزم گرفتار
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کی موچی گیٹ لاہور میں کارروائی ۔معروف رجسٹرڈ کمپنی کی جعلی مصنوعات کی فروخت پر ملزم گرفتارکرلیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت رحمن اللہ کے نام سے ہوئی ہے ،ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں موچی گیٹ لاہور سے گرفتار کیا گیا، ملزم سے بھاری تعداد میں معروف رجسٹرڈ کمپنی کی جعلی پروڈکٹس برآمد ہوئیں، ملزم بغیر اجازت رجسٹرڈ کمپنی کی مصنوعات تیار اور فروخت کرنے میں ملوث پایا گیا،ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments