3بڑی عمارتیں پراپرٹی ٹیکس کی نادہندہ ، کارروائی کافیصلہ

 3بڑی عمارتیں پراپرٹی ٹیکس کی نادہندہ ، کارروائی کافیصلہ

عمارتوں پرٹیکس وصولی کے نوٹس چسپاں ، پراپرٹیز سیل کیے جانے کا امکان

لاہور(خبر نگار)کروڑوں روپے کے پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی پر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے بڑے ڈیفالٹرز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔ الحمرا ہال، الفلاح بلڈنگ اور لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سمیت تین بڑی پراپرٹیز کروڑوں روپے کی نادہندہ نکلیں۔ محکمہ ایکسائز نے ٹیکس وصولی کے نوٹس جاری کرنے کے ساتھ متعلقہ عمارتوں پر نوٹس چسپاں بھی کر دیے ۔ واجبات ادا نہ کرنے پر پراپرٹیز سیل کیے جانے کا امکان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق شہر کی تین اہم سرکاری عمارتیں مجموعی طور پر سولہ کروڑ اڑتالیس لاکھ روپے سے زائد کے پراپرٹی ٹیکس کی نادہندہ ہیں۔محکمہ ایکسائز کے مطابق الفلاح بلڈنگ بارہ کروڑ پچپن لاکھ روپے کے پراپرٹی ٹیکس کی ڈیفالٹر ہے ، جبکہ الحمرا ہال کے ذمے دو کروڑ پچھتر لاکھ روپے کے واجبات ہیں۔ لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بھی ایک کروڑ اٹھارہ لاکھ تہتر ہزار روپے کا نادہندہ ہے ۔ٹیکس کی وصولی کے لیے محکمہ ایکسائز کی جانب سے تینوں اداروں کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...