میٹرک امتحانات، جعلی امیدوار گرفتار، 3نقل کرتے پکڑے گئے
لاہور (خبر نگار) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے زیر اہتمام جاری میٹرک دوسرے سالانہ امتحانات 2026 کے سلسلے میں کیمسٹری کے پرچے کے دوران چیئرمین سکواڈ اور کنٹرولر امتحانات سکواڈ نے مختلف امتحانی مراکزا کا سرپرائز وزٹ کیا۔
1 جعلی امیدوار کو گرفتار کرایا گیا جبکہ 3 امیدواروں کو نقل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ کر ان کے خلاف کیسز قائم کر دیے گئے ۔گورنمنٹ جامع ہائر سیکنڈری سکول شیخوپورہ کے سینٹر میں رولنمبر 119519 (ہمایوں اعجاز) کی جگہ علی حیدر نامی شخص جعلی امیدوار بن کر امتحان دے رہا تھا۔ اسی سینٹر سے ایک اور امیدوار ولید احمد (رول نمبر 162860) کو نقل کرتے ہوئے پکڑ لیا گیا۔ گورنمنٹ گریجوایٹ کالج رائیونڈ کے امتحانی مرکز میں ناظمین نے رول نمبر 131364 (محمد راحیل) اور رول نمبر 139341 (علی حسن) کو غیر قانونی ذرائع استعمال کرنے پر یوایم سی کا کیس بنا کر کارروائی کے لیے بھیج دیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments