ٹرانسپورٹ میں شفافیت، ویکاایپ 1سال سے فعال نہ ہوسکی

ٹرانسپورٹ میں شفافیت، ویکاایپ 1سال سے فعال نہ ہوسکی

گاڑیوں کی جانچ پڑتال اور چالان کا عمل اب بھی روایتی طریقے سے جاری

لاہور( سٹاف رپورٹر سے )ٹرانسپورٹ کے شعبے میں شفافیت لانے کیلیے ویکا ایپ متعارف کرانے کا منصوبہ بنایا گیا تھا، جس کے تحت گاڑیوں کی معلومات تک ڈیجیٹل رسائی اور چالان کے عمل کو جدید خطوط پر استوار کرنا تھا۔منصوبے کی منظوری جولائی 2025 میں دی گئی، تاہم ایک سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود ایپ کو فعال نہیں کیا جا سکا۔ یوں روڈ چیکنگ کے دوران گاڑیوں کی جانچ پڑتال اور چالان کا عمل اب بھی روایتی طریقہ کار کے تحت جاری ہے ۔ویکا ایپ کے ذریعے چالان کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل بنانے ، روزانہ کی بنیاد پر رپورٹنگ اور متعلقہ اہلکاروں کی کارکردگی کی نگرانی کا نظام بھی قائم ہونا تھا، ایپ کی عدم فعالیت کے باعث نہ صرف ڈیجیٹل ریکارڈ اور مانیٹرنگ کا مطلوبہ نظام فعال ہو سکا ۔بلکہ جوابدہی اور شفافیت کے اہداف بھی حاصل نہیں کیے جا سکے ۔ایس او پیز کی منظوری کے باوجود عملی پیش رفت نہ ہونا ٹرانسپورٹ اصلاحات پر عملدرآمد کی رفتار پر سوالات اٹھا رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...