چھٹی سے دسویں تک کتب کی چھپائی کے ٹینڈرز جاری
پرائمری کے طلبہ کو درسی کتب کی بروقت فراہمی متاثر ہونے کا خدشہنئے سال کے آغاز سے قبل طلبہ کو 100 فیصد کتب دستیاب ہونگی :محکمہ
لاہور(خبر نگار)پیکٹانے چھٹی سے دسویں جماعت تک درسی کتب کی چھپائی کے ٹینڈرز جاری کر دیے ہیں، تاہم پہلی سے پانچویں جماعت تک کی کتابوں کی چھپائی کے ٹینڈرز تاحال جاری نہیں کیے جا سکے ۔ ٹینڈرز میں تاخیر کے باعث آئندہ تعلیمی سال میں پرائمری کے طلبہ کو درسی کتب کی بروقت فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق آئندہ تعلیمی سال کے لیے نرسری سے پانچویں جماعت تک تقریباً تین کروڑ درسی کتب چھاپنے کا منصوبہ ہے ، جبکہ ان جماعتوں کے لیے 30 نئی درسی کتب بھی شائع کی جائیں گی۔ رواں سال اکتوبر کا نصف گزرنے کے باوجود پرائمری جماعتوں کی کتابوں کی چھپائی کے ٹینڈرز جاری نہ ہونے پر پبلشرز نے تشویش کا اظہار کیا ہے ۔دوسری جانب محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ پرائمری جماعتوں کی درسی کتب کی چھپائی کے ٹینڈرز بھی جلد جاری کر دیے جائیں گے اور نئے تعلیمی سال کے آغاز سے قبل طلبہ کو 100 فیصد درسی کتب باآسانی دستیاب ہوں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments