زیر التوا مقدمات کے چالان جلد عدالتوں میں جمع کرانے کی ہدایت
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی زیر صدارت انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز میں کرائم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں تمام سرکلز کے ڈی ایس پیز اور ریڈرز نے شرکت کی۔
اجلاس میں زیر التوا مقدمات کی پیش رفت، تفتیشی امور اور پولیس کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے ہدایت کی کہ زیر التوا مقدمات کے چالان جلد از جلد عدالتوں میں جمع کرائے جائیں ۔ انہوں نے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنانے اور تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے پر بھی زور دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments