جنرل ہسپتال میں گردے کے مریضوں کیلئے جدید ڈائلیسز مشین کا عطیہ
لاہور(این این آئی)پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر جودت سلیم نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت عظیم عبادت اور صدقہ جاریہ ہے۔۔۔
مریضوں کے علاج کیلئے مالی معاونت اور طبی آلات عطیہ کرنیوالی مخیر شخصیات معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہیں۔جنرل ہسپتال میں جدید طبی مشینری کی فراہمی سے علاج معالجے کی استعداد میں اضافہ ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریٹائرڈ پروفیسر آف ریڈیالوجی پروفیسر ڈاکٹر سائرہ بلال کی جانب سے لاہور جنرل ہسپتال کو 18 لاکھ مالیت کی جدید ڈائیلسز مشین عطیہ کرنے کے موقع پر کیا۔ ایم ایس پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین، پروفیسر سائرہ بلال، پروفیسر نگہت ہارون، پروفیسر عباد الرحمن،پروفیسر میاں حنیف اورانتظامی ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments