متعدد مقامات پربجلی کے ٹرانسفارمر خراب، شہری پریشان

متعدد مقامات پربجلی کے ٹرانسفارمر خراب، شہری پریشان

کیولری گراؤنڈ میں خراب ٹرانسفارمر 36گھنٹے بعد بھی تبدیل نہ ہوسکے

لاہور(دنیا نیوز)شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کے ٹرانسفارمرخراب ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا،کیولری گراؤنڈ میں متعدد ٹرانسفارمرز گزشتہ 36گھنٹوں سے خراب ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ذرائع کے مطابق متبادل ٹرانسفارمرز دستیاب نہ ہونے یا انہیں نصب کرنے میں مشکلات پربجلی کی بحالی میں تاخیر ہو رہی ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی طویل بندش سے روزمرہ معمولات متاثر ہو رہے ہیں، متعلقہ حکام سے اپیل ہے کہ خراب ٹرانسفارمرز کی تبدیلی اور بجلی بحالی کے لیے واضح ٹائم فریم دیا جائے ۔شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنایا جائے ۔کیولری سب ڈویژن کے ایس ڈی او کے مطابق خراب ٹرانسفارمرز تبدیلی کیلئے ٹرانسفارمرز موجود ہیں، تاہم کرین خراب ہونے پرتبدیل کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...