فصلوں کی باقیات جلانے کے 43شواہد ملنے پر 5لاکھ کے جرمانے
خلاف ورزیوں پر 19مقدمات درج ،محکمہ زراعت کی پنجاب اسمبلی میں رپورٹ
لاہور(سیاسی نمائندہ)محکمہ زراعت نے رواں مالی سال کے دوران تھرمل تصاویر کی مدد سے فصلوں کی باقیات جلانے کیخلاف کارروائیوں کی رپورٹ جمع کروا دی ۔ رپورٹ کے مطابق صوبے میں فصلوں کی باقیات جلانے سے متعلق 58تھرمل بے ضابطگیاں ریکارڈ کی گئیں جن میں سے 43 واقعات میں شواہد ملے ،جبکہ خلاف ورزیوں پر 19مقدمات درج اور مجموعی طور پر 5 لاکھ 10 ہزار روپے جرمانے کیے گئے ۔ رپورٹ کے مطابق لاہور ڈویژن میں فصلوں کی باقیات جلانے کے 13 واقعات کے شواہد ملے ، جہاں 2 لاکھ 25 ہزار روپے جرمانے عائد کرنے کے ساتھ 6 مقدمات درج کیے گئے ۔ ساہیوال ڈویژن میں سب سے زیادہ 15 واقعات کے شواہد سامنے آئے ، جہاں 75 ہزار روپے جرمانے عائد کیے گئے اور 10 مقدمات درج ہوئے ۔ گوجرانوالہ ڈویژن میں 3 واقعات کے شواہد ملنے پر 60 ہزار روپے ، گجرات ڈویژن میں 3 واقعات پر 30 ہزار روپے اور فیصل آباد ڈویژن میں ایک واقعے پر 15 ہزار جرمانہ کیا گیا۔ ملتان ڈویژن میں فصلوں کی باقیات جلانے کے 4 شواہد ملے اور 75 ہزار کے جرمانے کیے گئے ، بہاولپور ڈویژن میں 3 شواہد سامنے آئے ۔ ڈی جی خان ڈویژن میں فصلوں کی باقیات جلانے کا ایک واقعہ رپورٹ ہوا، جس پر 30 ہزار جرمانہ کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments