سکولوں کی خطرناک عمارتوں میں تدریس پر پابندی
طلبہ کو محفوظ کلاس رومز میں منتقل کیا جائے ، محکمہ تعلیم کی سخت ہدایات جاری
لاہور(خبر نگار)پنجاب بھر کے سرکاری، نجی اور آؤٹ سورس سکولوں کی خطرناک عمارتوں اور کلاس رومز میں تدریسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔ خستہ حال عمارتیں فوری خالی کروا کر سیل کرنے اور طلبہ کو محفوظ کلاس رومز میں منتقل کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔ احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے اور کسی ناخوشگوار واقعہ پر ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔ سکولوں میں بچوں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے محکمہ تعلیم نے سخت ہدایات جاری کر دیں۔ ڈی پی آئی سکولز پنجاب کے مطابق کسی بھی خطرناک، خستہ حال یا غیر محفوظ عمارت میں بچوں کو بٹھانے یا پڑھانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ہدایت نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ طلبہ کو محفوظ کلاس رومز میں منتقل کیا جائے ۔ متعلقہ تکنیکی اتھارٹی کی کلیئرنس کے بغیر کسی خطرناک عمارت یا کلاس روم کو دوبارہ استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔ صوبے بھر کے تعلیمی افسروں کوسی احکامات پر فوری عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments