ماسٹرپلان لاہوقر 2050کی عوامی شنوائی برائے ماحولیات
شہری سہولتوں،سفری و دیگربنیادی ضروریات کے مطابق پلاننگ کی جا رہی: بریفنگ
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ایل ڈی اے کے زیر اہتمام ماسٹرپلان لاہور ڈویژن 2050کی عوامی شنوائی برائے ماحولیات کاانعقاد ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس گلبرگ میں کیاگیا۔ ایڈیشنل ڈی جی(آپریشنز)EPAشرجیل حفیظ وٹو ودیگر نے شرکت کی۔ چیف میٹروپولیٹن پلانر ایل ڈی اے اور کنسلٹنٹس نے شرکاکوماسٹر پلان کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا ۔ڈائریکٹرپنجاب انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی فوزیہ اکرم نے سموگ، ماحولیاتی آلودگی و دیگر مسائل پربریفنگ دی۔ نامور آرکیٹکٹ،ممبر لاہور بچائوتحریک کامل خان ممتازنے کہا عالمی سطح پر جاری ماحولیاتی بحران کو مدنظر رکھ کر ماسٹر پلان پرکام جاری ہے ۔ ماسٹر پلان پر کام کرنیوالی انٹرنیشنل کنسلٹنٹ فرم دارالہنداسہ اور ایشین کنسلٹنٹ انجینئرنگ نے بھی بریفنگ دی۔انوائرمنٹل ایکسپرٹ علیم بٹ اور رافع عالم نے ماحولیاتی آلودگی کے اسباب و تدارک پربریفنگ دی۔دارالہنداسہ کے نمائندوں نے بتایا انوائرمنٹل امپیکٹ اسیسمنٹ کو مدنظر رکھ کر ماسٹر پلان پر کام کیا جارہاہے ۔ ماحولیاتی آلودگی، سموگ،انڈسٹری کے بے ہنگم پھیلائو، پبلک ٹرانسپورٹ، سڑکوں، ہائوسنگ، زراعت، تعلیمی سہولیات،انڈسٹری،سیوریج ودیگر شہری ضرورتوں کو مدنظر رکھا گیا ہے ۔ماسٹر پلان میں لاہور،شیخوپورہ، قصور،ننکانہ کی مختلف شہری سہولتوں کاجائزہ لیکر شہریوں کی مشاورت اورمحکمہ ماحولیات کی تجاویزو سفارشات کو بھی شامل کیاجارہاہے ، آبادی میں ممکنہ اضافے ،بے ہنگم پھیلائو اور رہائشی ضروریات کومدنظر رکھا گیا ہے ۔شہری سہولتوں،پبلک ٹرانسپورٹیشن، سفری و دیگربنیادی ضروریات کے مطابق پلاننگ کی جا رہی ہے ۔ ثقافت، پارک، گرینری،سیوریج اور پانی کی منصوبہ بندی کو بھی پلاننگ کا حصہ بنایا گیا ہے ۔شہر میں ہائی رائز بلڈنگ،کمرشل و رہائشی ہائی رائز املاک کی تعمیر کو فروغ دیاجائے گا۔لاہور ماسٹر پلان میں روڈا، سی بی ڈی، کنٹونمنٹ، ڈی ایچ اے ایریا کی پلاننگ کوبھی شامل کیاجا رہا ہے ۔ ڈویلپرز اور دیگر سٹیک ہولڈرز کیساتھ ملکرماحولیاتی آلودگی ایشوز کو حل کیا جا رہا ہے ۔کنسلٹنٹس نے عوامی شنوائی میں سٹیک ہولڈرز، کنسلٹنٹس، شہریوں اور طلبہ کے سوالوں کے جواب دئیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments