جعلی، کلون اور ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس کیخلاف بڑاکریک ڈاؤن شروع

جعلی، کلون اور ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس کیخلاف بڑاکریک ڈاؤن شروع

لاہور سمیت 43 سمارٹ سیف سٹیز میں جدید ٹیکنالوجی سے مشکوک گاڑیوں کی نگرانی

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے جعلی، کلون اور ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس استعمال کرنے والی گاڑیوں کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔ لاہور سمیت پنجاب بھر کے 43سمارٹ سیف سٹیز میں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مشکوک گاڑیوں کی نگرانی کی جا رہی ہے سیف سٹی کیمروں کے ذریعے مشتبہ نمبر پلیٹس کی خودکار نشاندہی کرکے متعلقہ پولیس ٹیموں کو فوری الرٹس جاری کیے جا رہے ہیں۔ترجمان سیف سٹیز کے مطابق جدید کیمروں کے ذریعے جعلی اور کلون نمبر پلیٹس کے علاوہ نمبر پلیٹس میں ردوبدل کرنے والی گاڑیوں کی بھی نشاندہی کی جا رہی ہے ۔ نمبر پلیٹس پر ٹیپ، کپڑا یا دیگر اشیا لگا کر رجسٹریشن نمبر چھپانے والی گاڑیاں بھی سیف سٹی کی نگرانی میں ہیں۔ سیف سٹی کی نشاندہی پر لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں متعدد مشکوک گاڑیوں کیخلاف کارروائی کروائی جا چکی ہے ۔ جعلی، کلون اور ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس استعمال کرنیوالوں کیخلاف مقدمات اندراج سمیت سخت قانونی کارروائیاں جاری ہیں، نمبر پلیٹس چھپانے اور رجسٹریشن نمبرز میں ردوبدل پرزیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے ۔ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی گاڑیوں پر رجسٹریشن ریکارڈ کے مطابق اصل اور منظور شدہ نمبر پلیٹس استعمال کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...