سی ٹی او سے منی مزدا گڈز ایسوسی ایشن وفد کی ملاقات

سی ٹی او سے منی مزدا گڈز ایسوسی ایشن وفد کی ملاقات

مسائل پر گفتگو، ٹریفک قوانین کی خلا ف ورزیوں پرسخت کارروائی پر اتفاق

لاہور(کرائم رپورٹر)سی ٹی او لاہور عبدالرحیم شیرازی سے منی مزدا گڈز ایسوسی ایشن کے وفد نے شیر علی کی قیادت میں ملاقات کی، منی مزدا ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل، ناجائز چالانوں کی شکایات اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ منی مزدا ٹرانسپورٹرز نے اپنے مسائل اور تحفظات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر سی ٹی او کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹرز کی جانب سے ناجائز چالانوں کی شکایات کا ازالہ کر دیا گیا ہے ، اب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو چالان کے ساتھ اسکی وجوہات کے شواہد بھی دئیے جائیں گے سی،روٹ پرمٹ، فٹنس سرٹیفکیٹ اور درست ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر چلنے والی منی مزدا گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ لاہور میں 22 ہزار مزدا گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں، 11 فیصد مہلک ٹریفک حادثات مزدا ڈرائیورز کی غفلت سے رونما ہوئے ۔ملاقات میں اوور سپیڈنگ، ڈرائیونگ میں غفلت اور ممنوعہ سڑکوں پر گاڑیاں چلانے پر بھی سخت کارروائی پر اتفاق اور مزدا ڈرائیورز کو ٹریفک قوانین سے آگاہی دینے اور حادثات کی روک تھام کے لیے خصوصی ریفریشر کورسز کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔ منی مزدا گڈز ایسوسی ایشن نے اپنے تمام ڈرائیورز کے کوائف فراہم کرنے اور کریمنل ریکارڈ رکھنے یا بار بار حادثات کا سبب بننے والے ڈرائیورز کو گاڑیاں نہ چلانے دینے کی یقین دہانی بھی کروائی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...