ٹک ٹاکر خاتون پر تشدد کامرکزی ملزم پکڑاگیا
لاہور(کرائم رپورٹر)گجر پورہ پولیس نے ٹک ٹاکر خاتون پر تشدد کے الزام میں مرکزی ملزم خرم کو گرفتار کر لیا۔۔۔
ملزم متاثرہ خاتون کا ڈرائیور نکلا۔پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کے ویڈیو بیان کی مدد سے مرکزی ملزم کی شناخت کی گئی۔ گرفتار ملزم خرم پر الزام ہے کہ اس نے اپنی اہلیہ کے ساتھ مل کر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ ابتدائی تفتیش میں واقعہ کی وجہ حسد اور لالچ بتائی جا رہی ہے ۔متاثرہ خاتون نے قبل ازیں ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سے انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی تھی، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments