لاہور چیمبر صدر کی تاجر وں کے مسائل پر وزیر لیبر سے ملاقات

لاہور چیمبر صدر کی تاجر وں کے مسائل پر وزیر لیبر سے ملاقات

تاجر وں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے موثر اقدامات کیے جائینگے :منشا اللہ

لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر علی حسام اصغر نے صوبائی وزیر محنت منشا اللہ بٹ سے ملاقات میں پیسی (PESSI) کے حوالے سے تاجر برادری کو درپیش مسائل، انکے حل اور کاروباری برادری کو سہولتیں فراہم کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ تاجر برادری کو پیسی سے متعلق درپیش مسائل کے حل کیلئے متعلقہ امور کا جائزہ لے کر موثر اقدامات کیے جائینگے ۔ چیمبر کے صدرعلی حسام اصغر نے کہا نے اس بات پر زور دیا کہ تاجروں کے مسائل حل اور کاروبار دوست ماحول کے فروغ کیلئے متعلقہ اداروں کے درمیان رابطے اور تعاون کو مزید مستحکم کیاجائے ۔ ملاقات میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ لاہور چیمبر اور پیسی تاجروں کے مسائل حل کیلئے ملکر کام کرینگے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...