غازی آباد:سٹینڈ ورکر ڈسمس اہلکار کے چاقو سے حملے میں زخمی

غازی آباد:سٹینڈ ورکر ڈسمس  اہلکار کے چاقو سے حملے میں زخمی

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے غازی آباد میں لڑائی جھگڑے کے دوران سابقہ ڈسمس اہلکار طالب نے اپنے نامعلوم ساتھی کے ہمراہ سٹینڈ ورکر پر چاقو سے حملہ کر دیا، جس سے ورکر شدیدزخمی ہو گیا۔

زخمی کو علاج معالجہ کے لئے فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ غازی آباد پولیس نے واقعہ کا مقدمہ اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج کرکے ملزموں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں۔ ایس پی کینٹ عثمان عزیز میر نے واقعہ میں ملوث ملزموں کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...