جنگلات کی ڈیجیٹل نگرانی، 42 مقامات پر کیمرے نصب کیے جائینگے

 جنگلات کی ڈیجیٹل نگرانی، 42  مقامات پر کیمرے نصب کیے جائینگے

لاہور (لیڈی رپورٹر) محکمہ جنگلات پنجاب میں بڑے جنگلات میں ڈیجیٹل نگرانی کا نظام مؤثر بنانے کیلئے 42 مقامات پر کیمرے نصب کیے جائینگے۔

محکمہ کی گاڑیوں پر بھی ٹریکنگ سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ ،جدید ڈیجیٹل ڈیش بورڈ کے ذریعے شجرکاری، پودوں کی تعداد، مختص بجٹ اور شجرکاری کے مقامات کا ریکارڈ مرتب کیا جائیگا جس سے جنگلات کی دیکھ بھال ودیگرامور کی نگرانی ممکن ہو سکے گی۔ جدید نظام سے انتظامی امور میں شفافیت اور محکمہ کی کارکردگی بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...