کنٹرولر امتحانات کاسرپرائز وزٹ جعلی امیدوار اور نقل کرتی طالبہ کو دھر لیا
لاہور(خبر نگار)لاہور بورڈ کے زیر اہتمام جاری دوسرے میٹرک سالانہ امتحان پر انگریزی کے پیپرکے دوران کنٹرولر امتحانات نے مختلف امتحانی مراکزی کا سرپرائز وزٹ کیا۔ جعلی امیدوار اور نقل کرتی طالبہ کو دھر لیا۔
گورنمنٹ ہائی سکول رائیونڈ میں معائنے کے دوران طالبہ ریحانہ کو نقل کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔ طالبہ کیخلاف یوایم سی کیس بنا کر کے قانونی و انتظامی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ حماد اصل امیدوار شاکر کی جگہ پیپر دیتے پکڑا گیا جسے مقدمہ درج کرواکر مزید قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔کنٹرولر امتحانات کا اس موقع پر کہنا تھا کہ امتحانی مراکز میں شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ بوٹی مافیا اور جعلساز عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments