راوی لنک روڈ: 3 ہزار کلو ناقص کھلے مصالحہ جات ضبط
1500 کلو تیار سپلائی،مشینیں ودیگراشیا بھی برآمد، یونٹ بند، مقدمہ، ملزم گرفتار
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )معروف برانڈ کے نام پرفراڈ کرنیوالا مصالحہ جات یونٹ پکڑا گیا۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی منصور احمد نے راوی لنک روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے 3ہزار کلو ناقص کھلے مصالحہ جات، 1500 کلو پیک سپلائی کیلئے تیار مصالحہ جات، 400 کلو نقلی پیکنگ میٹریل، 10ریلز، 2 مشینیں، مہریں، ویکس گن اور پیکنگ کارٹن ضبط کرکے جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے پر یونٹ بند، مقدمہ درج،ملزم گرفتار کروادیا۔ جاری تفصیلات میں بتایا گیا کہ نامور برانڈ کی پیکنگ ریلز اور کارٹن استعمال کرکے جعلی مصالحہ جات پیک کیے جارہے تھے ، کڑاہی مصالحہ، بریانی مصالحہ، اچار گوشت، پلاؤ مصالحہ کی نقلی پیکنگ پکڑی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا مینوفیکچرنگ اور ایکسپائری تاریخیں درج کرنے کیلئے جعلی مہریں اور ڈائیز بھی برآمد کی گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments