رنگ روڈ پر اوور سپیڈنگ ،موٹر سائیکلز داخلے پرسخت کارروائی کا حکم
لاہور(سٹاف رپورٹر سے)چیئرپرسن رنگ روڈ اتھارٹی صفی اللہ گوندل کی زیرِ صدارت رنگ روڈ پولیس کا ماہ ستمبر کارکردگی جائزہ اجلاس ہوا۔
چیئر پرسن نے رنگ روڈ پر اوور سپیڈنگ اور موٹر سائیکلوں کے داخلے پرسخت کریک ڈاؤن کا حکم دیدیا۔ رپورٹ پیش کی گئی کہ ستمبر میں بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 1783، دھواں چھوڑنے پر 2088 گاڑیوں کیخلاف کارروائی کی گئی، اوور لوڈنگ پر 6183گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری جبکہ بغیر نمبر پلیٹ 3095 اور بلیک پیپر والی 446 گاڑیوں کیخلاف کارروائی،281 موٹر سائیکلوں کیخلاف قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے ،پیدل کراسنگ پر 2793 افراد کو چالان ٹکٹ جاری ہوئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments