ٹک ٹاکر زیادتی کیس : کارروائی آئندہ سماعت سے مشروط
لاہور (کورٹ رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ظفریاب نے ٹک ٹاکر عائشہ شرافت زیادتی کیس میں رجب بٹ اور دیگر ملزموں کیخلاف آئندہ کارروائی کا فیصلہ عائشہ شرافت کے وکلا کے مؤقف کی سماعت سے مشروط کر دیا،۔
عدالت نے عائشہ شرافت کے وکلا کو جواب میں دلائل دینے کیلئے مہلت دیدی۔وکیل علی اشفاق نے رجب بٹ کی بریت پر دلائل مکمل کر تے موقف اپنایا کہ نواب ٹاؤن پولیس رجب بٹ اور دیگر ملزمون کو بے گناہ قرار دے چکی ہے ، عائشہ شرافت نے مقدمہ 10 ماہ کی تاخیر سے درج کرایا، جبکہ انکے بقول اس کیس میں رجب بٹ پر کوئی الزام نہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments