فیصل آباد،ملتان میں سپیشل ایجوکیشن،نئی اراضی کی منظوری
300سپیشل ایجوکیشن سکولوں کیلئے چیف منسٹر پروگرام کا آغاز کیا جارہا :ڈی جی
لاہور(خبر نگار)ڈی جی سپیشل ایجوکیشن لیفٹیننٹ (ر)شعیب خان جدون کی زیرِ صدارت محکمانہ کارکردگی اجلاس ہوا۔ محکمہ سپیشل ایجوکیشن کی کارکردگی، ترقیاتی منصوبوں اور مستقبل کی حکمتِ عملی کا جائزہ، ڈی جی کو تمام ونگز کی کارکردگی، اہداف اور پیشرفت پربریفنگ دی گئی۔ 400 ملین روپے سے فیصل آباد اور ملتان میں سپیشل ایجوکیشن کیلئے نئی اراضی حاصل کرنیکی منظوری دیدی گئی۔بریفنگ میں بتایاگیاکہ رواں مالی سال سپیشل ایجوکیشن کیلئے مجموعی طور پر 3700ملین روپے مختص کیے گئے ۔سپیشل ایجوکیشن کی سرکاری عمارتوں کو عالمی معیار کے مطابق بنایا جا رہا ہے ، خصوصی تعلیم کے شعبے میں 17ترقیاتی سکیموں پر کام جاری ہے ۔ ڈی جی شعیب خان نے ترقیاتی پروگرام اے ڈی پی 2026-27 کا جائزہ لیا۔اور کہاکہ پنجاب کے 300سپیشل ایجوکیشن سکولوں کیلئے چیف منسٹر میل پروگرام کا آغاز کیا جارہا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments