فرضی انکم ٹیکس جمع کرانے پر اے جی پی چیئرمین ایف بی آر سے جواب طلب
لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے ٹھیکیداروں کے انکم ٹیکس کی رقم مبینہ طور پر فرضی نیشنل ٹیکس نمبر (این ٹی این)کے ذریعے ایف بی آر میں جمع کرانے کیخلاف درخواست پر اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب اور چیئرمین ایف بی آر سے جواب طلب کرتے ہوئے ریکارڈ طلب کرلیا۔
جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو ٹھیکیدار کے وکیل آصف اقبال نے مؤقف اختیار کیا کہ اکاؤنٹنٹ جنرل نے ٹھیکیداروں کی ادائیگیوں سے انکم ٹیکس کاٹا تاہم قانون کے مطابق متعلقہ ٹھیکیداروں کے نام پر ٹیکس جمع کرانے کی بجائے فرضی این ٹی این استعمال کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments