وزیر لیبر کاسوشل سکیورٹی موبائل ہیلتھ سروسز کی گاڑیوں کامعائنہ

 وزیر لیبر کاسوشل سکیورٹی موبائل  ہیلتھ سروسز کی گاڑیوں کامعائنہ

لاہور (خبر نگار)پنجاب سوشل سکیورٹی موبائل ہیلتھ سروسز کا مکمل فلیٹ سندر انڈسٹریل سٹیٹ پہنچ گیا جس میں جنرل موبائل ہسپتال، ڈینٹل ہسپتال، موبائل کلینکس، بائیکس اور سکوٹیز شامل ہیں۔

سوشل سکیورٹی موبائل ہیلتھ سروسز کا جائزہ لینے کے لیے صوبائی وزیر لیبر منشااللہ بٹ اور کمشنر سوشل سکیورٹی ذوالفقار کھرل نے سندر انڈسٹریل سٹیٹ میں گاڑیوں کامعائنہ کیا۔ انہوں نے محنت کشوں کو فراہم کی جانیوالی ڈینٹل، ای سی جی، لیبارٹری، ایکسرے ، الٹراساؤنڈ اور دیگر طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے طبی معائنے کیلئے آئے محنت کشوں سے ملاقات پر انہیں فراہم کردہ سہولیات بارے دریافت کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...