سرکاری کالجز کاڈرامہ فیسٹیول اختتام پذیر

 سرکاری کالجز کاڈرامہ فیسٹیول اختتام پذیر

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )پنجاب کے سرکاری کالجز کی تاریخ میں پہلی بار ہونیوالا 3 روزہ ڈرامہ فیسٹیول گورنمنٹ گریجوایٹ کالج فار ویمن گلبرگ میں اختتام پذیر ہو گیا۔لاہور کے اداروں کی طالبات نے ڈرامے پیش کیے۔

 آخری روز سیکرٹری ہائر ایجوکیشن غلام فرید، سپیشل سیکرٹری تجمل عباس رانا، ڈائریکٹر کالجز احسن مختار، نامور ڈرامہ نگار ڈاکٹر شاہد ندیم، فلم ڈائریکٹر وپروڈیوسر سید نور ودیگرنے شرکت کی۔ نمایاں کارکردگی دکھانیوالی طالبات اور فاتح ٹیموں کو شیلڈز اور اسناد تقسیم کی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...