بارشی پانی کی نکاسی،اربوں کے کاموں کی منصوبہ بندی پر سوالات

بارشی پانی کی نکاسی،اربوں کے  کاموں کی منصوبہ بندی پر سوالات

لاہور(شیخ زین العابدین )لاہور میں بارشی پانی کی نکاسی کیلئے اربوں روپے کے ترقیاتی کاموں کی منصوبہ بندی پر سوالات اٹھنے لگے ۔ ذرائع کے مطابق حاجی کیمپ سے راوی تک ڈرین کا منصوبہ وسطی لاہور کو بارشوں میں ڈوبنے سے بچانے کیلئے شروع کیا گیا۔

 منصوبے پر تقریباً 3 ارب خرچ ہوئے  تاہم اسی نظام کے اہم مقامات میں شامل لکشمی چوک کے قریب نسبت روڈ پر 52 کروڑ 55 لاکھ سے الگ زیرِ زمین واٹر ٹینک اور ڈرینج سسٹم بھی تعمیر کیا گیا۔ لیک روڈ پر محکمہ ہاؤسنگ آفس میں بھی بارشی پانی ذخیرہ کرنے کیلئے زیرِ زمین ٹینک بنایا گیا۔ ممکنہ اوورلیپ کا جائزہ اہم ہو گیا تاکہ اربوں روپے کے اخراجات کی مطابقت واضح ہو سکے جبکہ واسا انتظامیہ کے مطابق لکشمی چوک ودیگر نشیبی مقامات پر بارشی پانی جمع ہونے سے روکنے کیلئے زیرِ زمین واٹر ٹینک ضروری ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...