تاجدارِ ختم ِنبوتؐ کانفرنس کا انعقاد
لاہور(سٹاف رپورٹر )سنی تحریک اور تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام جامعہ امام احمد رضاؒ چانڈیہ کالونی میں حافظ سعید تونسوی اور مولانا جواد حسن گل قادری کی میزبانی میں تاجدارِ ختم ِنبوتؐ کانفرنس ہوئی۔
تحریک لبیک یا رسول اللہ کے سربراہ و تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے خطاب کرتے کہا کارکنانِ اہلسنت گھر گھر عقیدہ ختم نبوت پہنچانے میں کردار ادا کریں ۔قادیانیوں کی سازشوں کا سدباب کیاجائے ۔ کانفرنس میں مفتی عبد العلیم جلالی، مرزا ارشد القادری ودیگر علما نے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments