ٹیچر بننے کیلئے ٹیچنگ لائسنس لازمی قرار دینے کی تیاری
لاہور(خبر نگار)پنجاب میں ٹیچر بننے کیلئے ٹیچنگ لائسنس لازمی قرار دینے کی تیاری شروع ،محکمہ سکول ایجوکیشن نے مجوزہ قانون پر کام شروع کر دیا جسکے تحت امیدواروں کو تحریری اور نفسیاتی ٹیسٹ پاس کرنا ہوگا۔
دوسری جانب پنجاب ٹیچرز یونین نے لائسنسنگ کی بجائے اساتذہ کی پیشہ ورانہ تربیت پر زیادہ توجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ پیکٹا مجوزہ قانون کو حتمی شکل دینے سے پہلے سرکاری اور نجی سکولوں کے اساتذہ سے مشاورت کریگی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments