سکول ہیڈز کی کمی پوری کرنے کیلئے 1600بھرتیوں کی تجویز
لاہور(خبر نگار)پنجاب بھر میں سرکاری سکول سربراہان کی کمی پوری کرنے کیلئے 1600 سکول ہیڈز بھرتی کرنے کی تجویز زیر غور ،مجوزہ منصوبے کے تحت ہیڈز کو ماہانہ ڈیڑھ لاکھ روپے لم سم تنخواہ دی جائیگی۔
بھرتیاں پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے امتحان اور انٹرویو کے بعد کی جائینگی۔ پہلے مرحلے میں دو سال کے کنٹریکٹ پر تعیناتیوں کی تجویز ہے ۔ دو ہزار سے زائد سکولوں میں سربراہان کی اسامیاں خالی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments