گھریلو ملازمہ سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا ڈرائیور گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)ماڈل ٹاؤن کے علاقے میں ڈرائیور کی گھریلو ملازمہ سے زیادتی کی کوشش، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔
13سالہ نابالغ بچی نجی سوسائٹی میں واقع گھر میں کام کرتی تھی گزشتہ روز مالکان کی غیر موجودگی میں ملزم نے اس سے ذیادتی کی کوشش کی، اس دوران بچی کے شور کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزم مراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments