556گلیوں کی تعمیر نہ ہو سکی، 6ارب 42کروڑ طلب
556گلیوں کی تعمیر نہ ہو سکی، 6ارب 42کروڑ طلب ایل ڈی پی کے تحت گلیاں تعمیر نہ ہونے پر فنڈز کیلئے سمری بھجوانے کی تیاری
لاہور(شیخ زین العابدین )لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت شہر کی 556 گلیوں کی تعمیر نہ ہو سکی،وزیراعلیٰ کو 6 ارب 42 کروڑ سے زائد فنڈز منظوری کیلئے سمری بھجوانے کی تیاری ،واسا نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 10 ارب 53 کروڑ 88 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز بھی مانگ لیے ۔واسا کے مطابق پانی ، سیوریج کے کام مکمل ہیں تاہم علامہ اقبال ، راوی،عزیز بھٹی ،واہگہ اورنشتر ز ون کی گلیاں کارپوریشن کے منصوبے میں شامل نہ ہونے پرتعمیر نہ ہو سکیں ۔ نشتر زون کی 128 گلیوں اور سیوریج کیلئے 1ارب 97 کروڑ 82 لاکھ مانگے گئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments