سردی شروع ہوتے ہی گیس بندش لو پریشر کی شکایات میں اضافہ

سردی شروع ہوتے ہی گیس بندش لو پریشر کی شکایات میں اضافہ

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)موسم سرما شروع ہوتے ہی لاہور سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں گیس بندش اور لو پریشر کی شکایات میں اضافہ، کئی مقامات پر صارفین کھانے کے اوقات میں بھی گیس سے محروم رہنے لگے۔

شفیق آباد، بند روڈ، سمن آباد، شالیمار، باغبانپورہ، سلامت پورہ، داروغہ والا، یتیم خانہ، مزنگ ودیگرعلاقوں میں کھانے کے اوقات میں بھی لو پریشر اور گیس بندش سے پریشان شہریوں کا کہنا ہے کہ دن بھر گیس نہیں آتی کھانا بنانے کیلئے پریشان رہتے ہیں، مقررہ اوقات میں بھی پریشر انتہائی کم ہوتا ہے ،گیس نہ ہونے پر بچے اکثر بھوکے سکول جاتے ہیں۔ غریب آدمی روزانہ مہنگی ایل پی جی یا لکڑیاں نہیں خریدسکتا ،سوئی نادرن حکام نوٹس لیکر گیس سپلائی یقینی بنائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...