پولیو مہم:دو روز میں 40 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے
لاہور(ہیلتھ رپورٹر)پنجاب کے 13 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کاتیسرا روز، پہلے دو روز میں 40 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے۔
لاہور سمیت پنجاب کے 13 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا تیسرا روز جاری ہے، پولیو ٹیمیں گھر گھر قطرے پلانے میں مصروف ہیں۔ لاہور میں 6 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا چکے ہیں ۔دریں اثنا انسداد پولیو پروگرام کے سربراہ خالد پرویز نے پولیو مہم کی نگرانی کے سلسلے میں ضلع رحیم یار خان اور راجن پور کا دورہ کیا اور پولیو مہم کا جائزہ لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments