جامعہ پنجاب :منتخب مقامی حکومتوں کو مضبوط بنانے پر سیشن
لوگوں کے مسائل دہلیز پر حل کیلئے مقامی نظام ضروری :سلمان غنی ودیگر کا خطاب
لاہور (خبر نگار)وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا ہے کہ گورننس میں بہتری، ایجوکیشن، صحت اور ٹرانسپورٹ سمیت لوگوں کے مسائل مقامی سطح پر حل کرنے کیلئے لوکل گورنمنٹ سسٹم ضروری ہے ۔ وہ جامعہ پنجاب پاکستان سٹڈی سنٹر کے زیر اہتمام شعبہ سیاسیات، سنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن اور وائز کے اشتراک سے منتخب مقامی حکومتوں کو مضبوط بناناکے موضوع پر آگاہی سیشن سے خطاب کررہے تھے ۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ بینش فاطمہ ساہی و دیگر نے شرکت کی۔ سلیمان غنی نے خطاب میں کہاکہ وائس چانسلر نے پاکستان کے حقیقی مسائل کو اجاگر کرنے کیلئے بہترین موضوع پر مباحثے کا انعقاد کروایا، جو قابل ستائش ہے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ لوکل گورنمنٹ سسٹم بہت خوبصورت تصور ہے جو لوگوں کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرنے کیلئے ضرور ی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments