آئی جی کی پولیس ملازمین، اہلخانہ سے ملاقات، مسائل حل کا حکم

آئی جی کی پولیس ملازمین، اہلخانہ  سے ملاقات، مسائل حل کا حکم

لاہور (کرائم رپورٹر) آئی جی پولیس پنجاب عبدالکریم سے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔

آئی جی نے انکے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے متعلقہ افسروں کو احکامات جاری کیے۔ اے ایس آئیزرمضان شیخ اور اصغر کی ٹرانسفر سے متعلق درخواستوں ،ریٹائرڈ ہیڈ کانسٹیبل اصغر کی طبی امداد کیلئے مالی معاونت کی درخواست،جونیئر کلرک الماس شکیل کی ٹرانسفر سے متعلق درخواست جبکہ اردلی کانسٹیبل سلیم کی مالی امداد کی درخواست اورہیڈ کانسٹیبل عمران کی ٹرانسفر سے متعلق پر ہدایات جاری کی گئیں۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلق دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...