محمد یاسین لاہور چیمبر کی دوقائمہ کمیٹیوں کے کنوینئر مقرر
لاہور(این این آئی)لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر علی حسام اصغر نے ایگزیکٹو کمیٹی کے سینئر رکن محمد یاسین کو لاہور چیمبر کی قائمہ کمیٹی برائے ایشیا پیسفک اکنامک کوآپریشن اور قائمہ کمیٹی برائے کاٹیج انڈسٹری کا کنوینئر مقرر کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وہ 30 روز کے اندر دونوں کمیٹیوں کیلئے 10،10 ارکان منتخب کرینگے۔ انہوں نے قائمہ کمیٹیوں کا کنوینئر مقرر کرنے پر صدر لاہور چیمبر سے اظہار تشکر کیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments