بی او پی : ورلڈ ایلیٹ کریڈٹ وڈیبٹ کارڈز متعارف کرا دئیے

 بی او پی : ورلڈ ایلیٹ کریڈٹ وڈیبٹ کارڈز متعارف کرا دئیے

دنیا بھر میں قبولیت اور سفر و طرزِ زندگی سے متعلق خصوصی فوائد فراہم کیے جائینگے

لاہور(سٹاف رپورٹر)بینک آف پنجاب نے ماسٹرکارڈ کے اشتراک سے پاکستان کے پہلے ماسٹر کارڈ  ورلڈ ایلیٹ کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈز متعارف کرا دئیے ۔اس اقدام سے بینک نے اپنی پریمیم بینکنگ سہولیات میں مزید اضافہ کیا ہے اور صارفین کو عالمی سطح پر تسلیم شدہ ادائیگیوں کی جدید سہولت فراہم کی ہے۔نئے پریمیم کارڈز کے ذریعے دنیا بھر میں قبولیت اور سفر و طرزِ زندگی سے متعلق خصوصی فوائد فراہم کیے جائینگے۔ بینک آف پنجاب کے صدر و سی ای او ظفر مسعود نے کہا ہے کہ مارکیٹ میں دیگر مستحکم اداروں کے مقابلے میں دیر سے داخل ہونے کے باوجود پاکستان میں سب سے زیادہ کریڈٹ کارڈز جاری کرنیوالے بینک کا اعزاز حاصل کرنا، جدت اور صارفین کے بہتر تجربے کیلئے ہمارے عزم کا عکاس ہے۔

پاکستان کے پہلے ماسٹرکارڈ ورلڈ ایلیٹ کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈز کا اجرا ہمارے تبدیلی کے سفر اور پریمیم بینکنگ میں نئے معیار قائم کرنے کے عزم کا ایک اور اہم سنگِ میل ہے ۔ ہماری توجہ عالمی معیار کی ادائیگیوں کی سہولیات اور ایسے بہترین تجربات فراہم کرنے پر مرکوز ہے جو ہمارے صارفین کی خواہشات اور ضروریات کے مطابق ہوں۔ ماسٹرکارڈ کے ڈویژن پریذیڈنٹ، ایسٹ عربیہ، مارک ایلیٹ نے کہاہے کہ ہمیں پاکستان میں ماسٹرکارڈ ورلڈ ایلیٹ کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈز کے اجرا کے ذریعے پنجاب بینک کیساتھ اپنی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر خوشی ہے ۔ورلڈ ایلیٹ جدید ادائیگیوں کی ٹیکنالوجی، دنیا بھر سے رابطے کی سہولت اور طرزِ زندگی سے متعلق منفرد تجربات کو یکجا کرتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...