جوینائل ڈرائیونگ پرمٹس کے اجرا میں 225فیصد ریکارڈ اضافہ

 جوینائل ڈرائیونگ پرمٹس کے  اجرا میں 225فیصد ریکارڈ اضافہ

لاہور(کرائم رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر 16 سے 18 سال تک کے نوجوانوں کو جوینائل ڈرائیونگ پرمٹ جاری کرنے کے اقدام کو بھرپور پذیرائی ملنے لگی۔

 دو ماہ کے دوران جوینائل ڈرائیونگ پرمٹس کے اجرا میں 225 فیصد ریکارڈ اضافہ جبکہ صوبہ بھر میں ابتک ایک لاکھ 11 ہزار سے زائد نوجوانوں کو پرمٹ جاری کیے جا چکے ہیں۔ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر نے نوجوان ڈرائیورز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہیلمٹ کے استعمال اور لین ڈسپلن کو یقینی بنائیں، والدین بچوں کو سکوٹی یا موٹر سائیکل دینے سے قبل انکی فٹنس اور مناسب تربیت کو یقینی بنائیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...